عمران خان کے میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالج کو شامل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کے میڈیکل چیک سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

اسلام آباد ہائیکورت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سکیورٹی اقدامات بی کلاس قیدی کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکیلئے بورڈ تشکیل دیں، بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کیا جائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دےکررپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عمل درآمد کیلئے بھیجی جائے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے