ویمنز ایشیا کپ، بھارت کو شکست پہلی مرتبہ ٹائٹل سری لنکا کے نام

سری لنکا میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے نویں ایڈیشن میں میزبان سری لنکا نے کامیابی حاصل کر لی۔ فائنل میں دفاعی چیمپیئن بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت ویمن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ سمرتی مندھانا 60 اور وکٹ کیپر بیٹر ریچا گھوش نے 30 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہاری نے 2 جبکہ اودیشکا پربودھانی، سچینی نسانسلا اور چماری اتاپتو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا ویمن نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں پورا کر لیا۔ کپتان چماری اتاپتو نے 61، ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 اور کاویشا دلہاری نے 30 رنز بنائے۔ سری لنکا نے پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ ہرشیتھا سمارا وکرما کو پلیئر آف دی میچ جبکہ چماری اتاپتو کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے