بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ
بانی پی ٹی آئی کی حالیہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق، وہ مجموعی طور پر صحت مند ہیں اور مزید کسی علاج کی ضرورت نہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کان کی بیماری اور معدے کے مسائل، خصوصاً تیزابیت کی شکایات ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق، میڈیکل چیک شام ساڑھے چار بجے کیا گیا،
اور بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں، ان کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔ پی ٹی آئی کو یہ میڈیکل رپورٹ موصول ہو چکی ہے، جو کہ بانی کے عمومی صحت کے بارے میں مثبت اشارے فراہم کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں