نجکاری کمیشن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کی پرائیوٹائزیشن کی منظوری دیدی

نجکاری کمیشن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کی پرائیوٹائزیشن کی منظوری دیدی اس ضمن میں  فنانشل ایڈوائزر لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے اداروں کی شفاف اور جلد از جلد نجکاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بورڈ نے فیصلہ کیا کہ  جنوری 2025 تک قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد  پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری ہو گی۔وفاقی وزیر عبدلاعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کے لئے نجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہار ہو گا۔ملکی معیشت کی مضبوطی اور بحالی کے لئے پرائیوٹائزیشن کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے