کولمبیا کے سمندر میں جال میں پھنسے کچھوے کو ریسکیو کر لیا گیا
کولمبیا کی بحریہ اور ماہر حیاتیات نے بحرالکاہل کے گورگونا نیشنل نیچرل پارک میں کچھوے کے مچھلی کے جال میں پھنسے ہونے کی اطلاع ملی ، ریسیکیو ٹیم نے سمندر میں پھنسے 20 سالہ کچھوے کو جال کاٹ کر آزاد کرایا اور دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔

کچھوے کو جال سے آزاد کرنے کے بعد حیاتیاتی ماہرین نے اس کی صحت کا جائزہ لیا، زخموں کا علاج کیا، اور اس کی شناخت کیلیے ایک نمبر بھی دیا ۔

اولیو رڈلی سمندری کچھوے کی خطرے سے دوچار ہے ۔ نسل انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) کے مطابق ان کی بقا کو لاحق بنیادی خطرات میں کچھوؤں اور انڈوں کے براہ راست شکار، ماہی گیری کے دوران حادثاتی طور پر پکڑے جانا اور ان کی افزائش کے مقامات کا ضیاع شامل ہیں ۔

بحریہ نے کہا کہ ریسیکو آپریشن نے کولمبیا اور عالمی سطح پر خطرے سے دوچار سمندری جانداروں اور ان کے پناہ گاہوں کے تحفظ کی جاری کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں