کیپ ٹاؤن کے سمندر میں مردہ وہیل ملنے کا ایک ماہ میں تیسرا واقعہ

جنوبی افریقا کے ہاؤٹ بے پر ہفتے کے روز ایک مردہ ہمپ بیک وہیل کو سمندر سے نکالا گیا۔ یہ ایک ماہ کے دوران کیپ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آنے والا وہیل کی موت کا تیسرا واقعہ ہے۔
شہری حکام نے وہیل کے لاش کو رسائی سے دور جانے سے روکنے کیلیے نیشنل سی ریسکیو انسٹیٹیوٹ سے مدد حاصل کی ۔


اس قبل 15 اکتوبر اور 8 نومبر کو بھی ہمپ بیک وہیلز کی موت کی خبریں سامنے آئیں ۔ کیپ ٹاؤں کے ساحلی علاقے میں یہ وہیلز عام طور پر جون سے دسمبر کے درمیان دیکھی جاتی ہیں ۔ وہیلز اس موسم میں اپنے بچوں کی پیدائش اور پرورش کے لیے نقل مکانی کرتی ہیں۔
حکام کے مطابق وہیل کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ عموماً ایسی ہلاکتوں کی تحقیقات کی جاتی ہیں، لیکن تینوں وہیلز پر ظاہری چوٹ کے نشان موجود نہیں ۔
ماہرین کے مطابق وہیلز کی مسلسل ہلاکتیں باعث تشویش ہیں ۔ ماحولیاتی تبدیلی یا سمندری آلودگی وہیلز کی موت کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں ، اموات کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے