انٹار کٹیکا میں پہلی بار الٹرا اینڈورینس ریس

پندرہ کھلاڑیوں نے انٹارکٹیکا کی منفی 25 ڈگری سیلسیس سردی میں پہلی بار منعقد ہونے والی الٹرا اینڈورینس ریس میں حصہ لیا، ریس کا آغاز جمعرات کو التیما بیس کیمپ سے ہوا۔

انٹارکٹیکا کی یخ بستہ ہواؤں میں کھلاڑیوں کے عزم اور حوصلے کا امتحان لینے کے لیے ترتیب دی گئی ریس 100 میل ، 100 کلومیٹر اور 50 میل کی تین مختلف کیٹیگریز پر مشتمل تھی ۔

حفاظتی تدابیر کے پیش نظر کھلاڑی 4.2کلومیٹر کے ایک مخصوص دائرے میں کیمپ کے ارد گرد دوڑتے رہے۔ کھلاڑیوں کو دورانِ ریس آرام اور دوبارہ توانائی حاصل کرنے کے لیے ایک خیمہ بھی بنایا گیا ۔ریس کے منتظمین کے مطابق 23 گھنٹے، 22 منٹ اور 57 سیکنڈ میں امریکی کھلاڑی پال جانسٹن اور روبرٹو سیمبیانٹے نے 100 میل کی دوڑ مکمل کر کے ایک گھنٹے سے زائد کے فرق کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

چین کے یو شینگ نی، جنہوں نے حال ہی میں نیویارک سٹی میراتھن میں بھی شرکت کی تھی، انتارکٹیکا پہنچے اور 100 کلومیٹر الٹرا کلاس میں 10 گھنٹے، 40 منٹ اور 15 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کی۔ منتظمین کے مطابق، یہ ایونٹ آئندہ سال نومبر میں دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے