راولپنڈی میں ڈینگی سے 6 اموات ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

 

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار سنگین ہوگئے، کیسز میں اضافے کے پیش نظر شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
راولپنڈی میں وائرس سے اب تک 6 مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ ایک دن میں 100 سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت نے وبا کو روکنے کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔
شہر میں رواں سیزن کے دوران مجموعی طور پر 1358 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 1169 مریضوں کو کامیاب علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 181 مریض زیر علاج ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے