چند سال میں فارما انڈسٹری نے نمایاں ترقی کی، ڈاکٹر مختار
وزیراعظم پاکستان کے کوارڈی نیٹر برایے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اندرون ملک ادویات کی 90 فیصد ضروریات مقامی فارما انڈسٹری سے پوری کرتا ہے، گزشتہ چند سال کےد وران فارما انڈسٹری کی ترقی میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔
ساتویں سمٹ ایوارڈ سے خطاب کے دوران ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ حکومت ادویات سازی کے شعبے کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ۔ فارما سیکٹر کی ترقی کے لیے معاون اور سازگار پالیسیوں کو نافذ کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ھے۔ گذشتہ چند سال کے دوران دواسازی کی مقامی پیداوار اور برآمدات دونوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ۔ فارماصنعت میں ہونے والی سرمایہ کاری کا حجم اربوں ڈالر ز ہے۔
ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ فارما سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے موثر اقدامات کیے ہیں ۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نظام کو ڈیجیٹائز کیا ہے ۔ڈریپ میں لائسنسنگ رجسٹریشن کے نظام کوآن لائن کیا ہے۔ ڈریپ میں بین الاقوامی معیارات کو اپنانے اور انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ۔اعلیٰ اور معیاری ادویات سازی کے لئے ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں زیر التوا درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔ ڈریپ میں مزید 200 تکنیکی اسامیوں کی تشہیر کر رہے ہیں تاکہ ڈریپ میں کام کی رفتار کو مزیز تیز کیا جایے ۔
ڈاکٹر مختار نے حکومتی کوششوں کی حمایت پر پی پی ایم اے کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں