دنیا کی طویل العمر خاتون117 سال کی عمر میں سپین میں انتقال کر گئی
دنیا کی معمر ترین خاتون ایک سو سترہ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،سپین کی ماریا برانیاس کی عمر ایک سو سترہ سال تھی ، ان کے انتقال کی تصدیق ان کے ایکس اکاؤنٹ اور نرسنگ ہاؤس کے ترجمان نے کی ۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ماریا برانیاس ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں ۔ وہ ایسے ہی انتقال کر گئی ہیں جیسے وہ چاہتی تھیں ۔ ان کی موت نیند میں، پرسکون اور بغیر کسی درد کے ہوئی ۔
ماریا برانیاس نے پیر کے روز ایکس اکاؤنٹ پر اپنی موت کے قریب ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں کمزور محسوس کر رہی ہوں ۔ وقت قریب آ رہا ہے ۔ روئیے مت، مجھے آنسو پسند نہیں ، آپ مجھے جانتے ہیں، جہاں بھی جاؤں گی، خوش رہوں گی۔ ماریا برانیاس کا ایکس اکاؤنٹ ان کی بیٹی سنبھالتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں