مانکی پاکس کا خطرہ : نظر ارجنٹیائن میں بحری جہاز کو قرنطینہ کردیا گیا

ارجنٹائن میں حکام نے دریائے پرانا میں کارگو جہاز کو قرطینہ کر دیا ۔ حکام کے مطابق جہاز کو گزشتہ روز ایم پاکس کے مشتبہ کیس کی بنیاد پر قرنطینہ کیا گیا ۔
لائبیرین پرچم والا جہاز برازیل کے شہر سانتوس سے سویا بین لے کر روانہ ہوا۔ جہاز کے عملے نے ارجنٹائن کی سرحد کے اندر آ کر پیغام دیا کہ عملے میں شامل ایک بھارتی شہری کے چہرے اور سینے پر (سسٹ) بیضوی دانے جیسے زخم بنے ہیں ، جس کے بعد پبلک ہیلتھ ایمرجنسی پروٹوکول کے مطابق سان لورینزو بندر گاہ کیلیے جانے والے جہاز کو دریا کے اندر ہے لنگر انداز ہونا پڑا ۔

ارجنٹائن کے حکام کے مطابق صرف میڈیکل عملے کو جہاز پر جانے کی اجازت ہوگی ، طبی معائنے اور نتائج تک بحری جہاز کا عملہ قرنطینہ میں رہے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے پچھلے ہفتے ایم پاکس کیسز پر عالمی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔ ایم پاکس کی نئی قسم افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے ، اور ایم پاکس کی نئی قسم کا افریقہ سے باہر پہلا مشتبہ کیس سویڈن میں سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے