کراچی میں کم بارشوں کے باعث فضا آلودہ، دمہ اورپھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ
کراچی میں مون سون میں کم بارشوں کے باعث فضا آلودہ ہونے سے دمہ اورپھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔
ہسپتال حکام کے مطابق سانس کے مریضوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور روز 10 مریض نجی ہسپتال آرہے ہیں جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں سانس کے امراض کے ساتھ یومیہ 80 سے زائد مریض آرہے ہیں۔
ماہر امراض تنفس ڈاکٹر جاوید خان نے بتایا کہ مرطوب موسم کے باعث دمہ اور سانس کی تکلیف بڑھ رہی ہے اور بارش نہ ہونے سے ائیرکوالٹی انڈیکس بھی بہتر نہیں ہوسکا۔
ڈاکٹر جاوید خان کے مطابق ہوا میں نمی بڑھنے سے آکسیجن کی مقدار متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے سانس کی نالیاں سکڑنے سے دمہ اورپھیپڑوں کے امراض شدت اختیار کرتے ہیں۔
ماہر امراض نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری ماسک کا استعمال کریں، خود کو آلودہ فضا اوردھوئیں سے بچائیں، اس کے علاوہ سانس کی الرجی میں ٹھنڈی چیزوں، ٹھنڈے مشروبات یا آئس کریم سے پرہیز کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں