کے پی میں 19 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار
صوبہ خیبر پختونخوا میں 19 ہزار سے زائد والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا ہے۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق رواں ماہ 3 سے 8 فروری کے دوران چلائی گئی انسدادِ پولیو مہم کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سانس کے امراض میں اضافہ، طبی ماہرین کا ماسک کے استعمال کا مشورہ
اس مہم کے دوران 64 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا جبکہ 59 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ مہم کے دوران 97 ہزار 743 بچے گھروں میں موجود نہیں تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں