بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ
بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہواہے۔ پولیو کا یہ نیا کیس کوئٹہ میں رپورٹ ہوا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی بچے میں ڈبلیو پی ون پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 17کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ضلع قلعہ عبداللہ میں چھ، ژوب، پشین،کوئٹہ اور ڈیرہ بگٹی میں دو دو، جھل مگسی،چمن،خاران اور قلعہ سیف اللہ میں پولیوکا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں