صنم ماروی نے چوتھی شادی کی تصدیق کردی

پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کردی ۔

صنم ماروی نے کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی طلاق اور شادیوں سے متعلق کُھل کر بات کی۔

صنم ماروی نے کہا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے دوسرے شوہر کے کچھ دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے میں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

خالہ کے بیٹے سے اپنی شادی کو بچانے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا لیکن جب معاملات برداشت سے باہر ہوئے تو پھر خلع کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ رہتی ہیں۔

صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی۔

گلوکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عُمر میں پہلی شادی کی تھی، اُن کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

آفتاب احمد کے قتل کے وقت صنم ماروی اپنے پہلے بچے کی اُمید سے تھیں، پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد گلوکارہ نے اپنی خالہ کے بیٹے حامد خان سے دوسری شادی کرلی تھی جن سے اُن کے تین بیٹے ہیں جو اب اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں۔

دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے حبیب قریشی نامی شخص سے خفیہ نکاح کیا تھا لیکن سال 2023 میں اُنہوں نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے