ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم کی پیشگوئی وائرل
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں تین نجومیوں کو مدعو کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے متعدد اداکاروں کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔
اداکار فواد خان سے متعلق ماہر نجوم نے کہا کہ بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس ان کا کیرئیر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنے والا سال فواد خان کے لیے خوب شہرت اور کامیابیاں لا رہا ہے۔
اس کے علاوہ تینوں نجومیوں نے سینئر اداکار عدنان صدیقی سے متعلق کہا کہ عدنان صدیقی کا آنے والا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہوگا، وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دگنی رات چگنی ترقی پائیں گے۔ندا یاسر سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے آنے والا سال اچھا ثابت ہو گا اور 2025 ان کے لیے سرپرائز بھی لا رہا ہے۔
ہمایوں سعید سے متعلق ماہر نجوم نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو ماضی، حال اور مستقل قریب میں بھی یہی عزت اور شہرت حاصل رہے گی کیوں کہ پیسہ اور شہرت ان کی جانب خود کھچا چلا آتا ہے، یہ جو بھی کاروبار کریں گے کامیاب رہیں گے، آنے والا سال ان کے لیے تھوڑا بہت مشکلات بھی لائے گا مگر مکمل طور پر سب ٹھیک رہے گا۔
ہانیہ عامر سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے ماہرِ نجوم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں، سال 2026 ان کے لیے ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہو گا، دعا ہے یہ مثبت ہو، ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر کے مداحوں نے مارننگ شو میزبان سمیت نجومیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے کہا کسی کے مستقبل کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر بغیر اس کی رضامندی کے کی جانے والی پیشگوئی پاگل پن ہےجب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے، برائے مہربانی اسے عام نہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں