’لڑکی کیساتھ گاڑی میں تھا پولیس والوں نے پکڑلیا ‘ یاسر کا شادی سے پہلے کا دلچسپ قصہ

پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے شادی سے قبل کسی لڑکی سے چھپ کر ملنے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔
یاسر نواز حال ہی میں بھائیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے شادی سے قبل لڑکی کے ساتھ گھومنے پھرنے کے دوران پولیس والوں کے پکڑنے سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔
یاسر نواز نے بتایا کہ ’شادی سے قبل اسکول کے زمانے میں ایک لڑکی کو کالج یونیفارم میں گاڑی میں بٹھا کر گھوم رہا تھا، اس دوران میں نے ایک درخت کے نیچے گاڑی روکی اور اس لڑکی سے باتیں کرنے میں مگن ہوگیا‘۔
یاسر نواز کے مطابق ’ اس دوران پولیس موبائل آگئی اور ہم پولیس کو دیکھ کر گھبراگئے جس کے بعد پولیس اہلکاروں نےسوال جواب شروع کردیے، اس وقت میں خاصا پریشان تھا لیکن وہ لڑکی مجھ سے زیادہ پراعتماد تھی‘۔
اداکار نے بتایا کہ ’پولیس والوں نے ہمیں تھانے لے جانا چاہا تو میں نے منع کردیا، انہوں نے زبردستی کی تو میں نے ابو کو کال کرکے سب سچ بتادیا کہ لڑکی کے ساتھ ڈیٹ کے دوران پولیس والوں نےمجھے پکڑلیا ہے جس کے بعد ابو نے پولیس سے بات کی اور معاملہ ختم ہوگیا‘۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے