55 روپے کرائے پر آدھے کمرے میں رہا : بھارتی اداکارسلیم خان کا انکشاف

بالی وڈ کے لیجنڈ اسکرین رائٹر اور دبنگ اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ممبئی آنے کے بعد 55 روپے کرائے کے گھر پر آدھے کمرے میں رہتے تھے۔
سلیم خان ان دنوں اپنی ڈاکومینٹری فلم ’ اینگری ینگ مین ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انہوں نے ممبئی آنے کے بعد کی جانے والی جدوجہد اور سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کے ساتھ زندگی کے آغاز سے متعلق گفتگو کی ہے۔
دوران گفتگو سلیم خان نے انکشاف کیا کہ ممبئی آنے سے قبل بھارتی شہر اندور میں رہائش پذیر تھا اور ایک آرام دہ زندگی گزار رہا تھا لیکن فلموں کا ایک بڑا نام بننا چاہتا تھا اس لیے ‘جدوجہد’ کا فیصلہ کیا اور اپنی فیملی سے ایک روپیہ لیے بغیر ممبئی چلا آیا۔

سلیم خان کے مطابق ممبئی آنے کے بعد میرین ڈرائیو پر 55 روپے کرائے پر آدھے کمرے کا گھر لیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی خواہش تھی کہ 110 روپے میں پورا کمرہ کرائے پر لوں لیکن میری یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوئی، مجھے اس وقت پیسوں کی ضرورت تھی اس لیے میں نے سگریٹ کے اشتہارات، کپڑوں کے اشتہارات جیسی پیشکش بھی قبول کی۔

اہلیہ سے ملاقات سے متعلق سلیم خان نے بتایا کہ سلمیٰ سے میری ملاقات 24 سال کی عمر میں ہوئی اور اس وقت سلمیٰ کی عمر 17سال تھی، اس کے بعد سلمیٰ کے گھر والوں نے ان پر مجھ سے یا پھر کسی اور سے شادی کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔
سلیم خان نے بتایاکہ اس کے بعد 1965 میں سلمیٰ اور میری شادی ہوگئی اور پھر ایک سال بعد 1965 میں سلمان خان کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے