لیڈی ڈاکٹر قتل کیس: آواز بلندکرنے پر اداکارہ میمی چکرورتی کو ریپ کی دھمکیاں
نامور تامل اداکارہ میمی چکرورتی کو کلکتہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے معاملے پر آواز بلند کرنے پر جنسی زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی سابق ایم پی میمی چکرورتی کو سوشل میڈیا پر کلکتہ قتل کے خلاف پوسٹ لگانے پر عصمت دری کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کا انکشاف اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
اداکارہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ ہم خواتین کے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں مجمعے میں چھپے بعض مرد خواتین کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعوے کی آڑ میں جنسی زیادتی کو عام کیے ہوئے ہیں، کون سی تعلیم اور پرورش اس کی اجازت دیتی ہے؟
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں