وجاہت رؤف پاکستانی اسکرینز پر بھارتی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ہدایتکار، اداکار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے پاکستانی سکرینز پر بھارتی فلمیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘اسٹری 2’ کی تعریفوں کے پل باندھے۔ فلم ‘اسٹری 2’ لندن میں دیکھی جس کیلئے سینما گھر بھرا ہوا تھا۔انہوں نے لکھا کہ فلم دیکھنے والوں نے ڈائیلاگ پر قہقہے لگائے۔
وجاہت رؤف نے فلم کے ہیرو راج کمار اور اداکارہ شردھا کپور سمیت کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں کی تعریف بھی کی، آخر میں لکھا کہ وہ بھارتی فلموں کو اپنی سکرینز پر دیکھنا یاد کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں