اپنی شادی پر سلمان خان سے یہ توقع نہ تھی، اداکارہ بھاگیاشری کا انکشاف
فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔
بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔
’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور غیر متوقع لمحہ تھا، سلمان شرارتی ضرور تھے لیکن بہت ہی پیارے انسان بھی تھے۔‘
بھاگیاشری کے مطابق سلمان خان ہمیشہ ان کے لیے ایک محافظ کی طرح رہے۔ ’میرے لیے سلمان ہمیشہ وہ شخصیت رہے جو میرا ساتھ دیتے تھے، وہ بہت حفاظتی مزاج کے تھے۔‘
بھاگیاشری کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جس طرح کی شہرت اور مقبولیت دیکھی ہے، ان کا خیال نہیں کہ آج کے کسی نوجوان اداکار کو اس سطح کی مقبولیت اور جنون حاصل ہو سکے گا۔ ’یہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا راجیش کھنہ کے زمانے میں تھا۔‘
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں