شاہ رخ وعدے پر قائم رہنے والے اداکار ہیں : بالی وڈ ہدایتکار
بالی وڈ ہدایت کار مدثر عزیز نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو زبان پر قائم رہنے والا اداکار قرار دے دیا۔
ہدایت کار مدثر عزیز کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور فلم میں اکشے کمار، فردین خان اور تاپسی پنوں سمیت دیگر نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔فلم باکس آفس پر 3 دن میں 11 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کی 2010 میں اپنی فلم میں کیمیو کی کہانی سنائی ہے اور انہیں زبان پر قائم رہنے والا اداکار قرار دیا۔ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دلہا مل گیا‘ میں فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں شاہ رخ خان بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوئے تھے اور یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی تھی۔
ہدایت کار مدثر عزیز نے کہا کہ فلم میں بہت خامیاں تھیں جن سے انکار ممکن نہیں، فلم کا سیٹ گرگیا تھا اور ساتھ ہی معاشی طور پر بھی مشکل میں آگئے تھے، پروڈیوسر ویویک سے دوستی کے باعث شاہ رخ خان نے بطور مہمان اداکار فلم میں کام کی حامی بھری۔
مدثر عزیز نے کہا کہ مسلسل پیش آئے واقعات کے باوجود شاہ رخ نے ہمیں انکار نہیں کیا بلکہ وہ آخر تک اپنی بات پر قائم رہے، وہ پٹھان ہیں، میں پٹھان ہوں اور جانتا ہوں ہماری زبان اور الفاظ کی قیمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے والا ایک اچھا دوست ہے جو بڑے دل والا ہے، انہوں نے بطور مہمان اداکار فلم میں آنے کیلئے کوئی معاوضہ بھی نہیں لیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں