حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کر لی۔
حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے کی، درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ یا ریاست کے کسی فرد کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں