تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی
بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے تعلقات کی خبریں منظرِ عام پر رہی ہیں۔
عبد الرزاق کے ساتھ ان کی ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جو زیورات کی دکان میں لی گئی تھی، تب سے صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اب حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے ایک شو کے دوران وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبد الرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا ’مذاق مذاق میں عبدالرزاق‘۔
اداکارہ نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجیئے گا سر آپ کے تو دو تین بچے ہیں۔ میزبان کے سوال پر کہ آپ دونوں کہاں ملے تھے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک جیولری اسٹور میں ملے تھے جس کی اوپننگ میں ہم دونوں شریک تھے۔
تمنا بھاٹیا نے ویرات کوہلی سے منسوب افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کیونکہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی اور شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ملاقات۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں تمنا بھاٹیا اور ویرات کوہلی کی ایک کمرشل شوٹ کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں