اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو میں داخل
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر راولپنڈی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو (انتہائی نگہداشت یونٹ) میں داخل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے، طبی امداد ملنے کے بعد اب وہ رو بہ صحت ہیں اورہسپتال سے ڈسچارج ہو چکی ہیں۔
صبا قمر، جو پاکستان کی صف اول کی فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، ان دنوں ڈرامہ ’پَامال‘ (Green TV) کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود تھیں۔ اس سے قبل وہ جیو ٹی وی کے لیے “کیس نمبر 9” کی شوٹنگ مکمل کر چکی تھیں۔ مصروف شیڈول اور مسلسل کام نے ان کی صحت پر اثر ڈالا۔
ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران شدید جسمانی کمزوری اور تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کیا اور فوری طبی امداد فراہم کی۔ ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کام کے دباؤ اور زیادہ تھکن کی وجہ سے پیش آیا۔ صبا قمر پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل مصروف تھیں اور آرام کا وقت نہیں ملا، جس کے باعث ان کی صحت متاثر ہوئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں