خاتون مداح نے کروڑوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی
بالی وڈ سٹار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون مداح اپنی 72 کروڑ روپے کی جائیداد ان کے نام کرچکی ہیں۔
سنجے دت نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2018 میں ایک خاتون مداح نے اپنی موت کے بعد 72 کروڑ کی جائیداد ان کے نام وقف کردی تھی۔
سنجے دت کے مطابق خاتون کے اس فیصلے کے بعد انہوں نے وہ تمام جائیدادخاتون کے گھر والوں کو واپس کردی تھی۔دوران گفتگو سنجے دت نے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں چند انکشاف کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کے نام اپنی تمام اور کروڑوں کی جائیداد وقف کرنیوالی خاتون کا نام نیشا پٹیل تھا ، 62 سالہ نشا ممبئی سے تعلق رکھتی تھیں جنہوں نے اپنی موت سے قبل بینک کو لکھے گئے خطوط میں اپنی تمام جائیداد کا وارث سنجے دت کو قرار دیا تھا۔
نشا کی موت کے بعد جب پولیس کی جانب سے سنجے دت کو خاتون مداح کی وصیت سے آگاہ کیا گیا تو سپر سٹار نے کچھ بھی لینے سے انکار کردیا اور تمام تر جائیداد ان کی فیملی کو واپس کردی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں