معروف بھارتی کامیڈین فش وینکٹ چل بسے
بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے 53 سالہ معروف کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش المعروف فش وینکٹ چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فش وینکٹ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے گردے فیل ہوچکے تھے۔وینکٹ کئی روز سے بھارتی شہر حیدرآباد کے مقامی ہسپتال میں کئی روز سے وینٹیلیٹر پر تھے اور گزشتہ روز وہ چل بسے۔
فش وینکٹ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا اور کئی سپرہٹ فلموں میں بطور ولن و کامیڈین اداکاری کے جوہر دکھائے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکار پربھاس سے منسوب جعلی فون کال پر ان کی فیملی کو گردوں کی پیوندکاری کیلئے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں