حمیرا نے آخری بار فون کب استعمال کیا ؟ تحقیقات میں پیش رفت
ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اداکارہ کےنام پر 3 سمز تھیں اور تینوں فون میں لگی ہوئی تھیں۔
تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کی موت 7 اکتوبر2024 کو ہوئی تھی اور حمیرا اصغر نے اپنا فون آخری بار 7 اکتوبر کو شام 5 بجے تک استعمال کیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا نے 7 اکتوبر 2024کو 14 افراد سے موبائل پر رابطہ کیا، ان کے فلیٹ سے 3 موبائل فونز، ٹیبلیٹ، ڈائری اور ڈاکیو مینٹس ملے ہیں۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ اداکارہ کےنام پر 3 سمز تھیں اور تینوں فون میں لگی ہوئی تھیں جب کہ حمیرا اصغر کے 2 موبائل فونز پر کوئی پاسورڈ نہیں تھا، ان کے تینوں موبائل فونز میں 2 ہزار سے زائد نمبرز ہیں جب کہ اداکارہ کے 75 نمبروں سے مسلسل رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں