محکمہ ثقافت سندھ کا حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ
محکمہ ثقافت سندھ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرلیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحومہ حمیرا اصغر کی تدفین سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمے ہے، پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، ورثا اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں