بھارتی اداکارہ ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا
بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلاہوگئیں۔جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ثنا مقبول نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
ثنا مقبول نے بتایا کہ مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کی سروسس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میں مضبوط رہنے کی کوشش کررہی ہوں، امیونو تھراپی شروع کردی ہے اورصحت پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ بیماری اچانک نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں یہ بگڑ گئی جس کی وجہ سے میں نے اپنے کام کو روک دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں