سب کو معلوم ہوگیا ہوگا شوہر کے فراڈ کیس میں میرا کوئی کرادار نہیں: اداکارہ نادیہ حسین

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا۔نادیہ حسین نے اپنے شوہر عاطف خان کے فراڈ کیس سے متعلق انسٹاگرام پر اپڈپٹ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو خبروں سے معلوم ہوگیا ہوگا اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔

ماڈل نے کہا کہ مجھے عدالت کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی، میں نے یہ ضمانت اس لیے لی تھی کیونکہ مجھے ایف آئی اے پر یقین نہیں تھا، مجھے امید تھی کہ وہ مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔

نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ اب میں یہ بات سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، بات صرف یہ ہے کہ میں عاطف خان کی بیوی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر پر ایک الزام لگایا گیا ہے، میں ایک مشہور شخصیت ہوں اور میرا نام لے کر اس کیس کو بڑھایا جارہا ہے، میرا میرے شوہر کے کام یا اس کے آفس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے