عاصم اظہر اور انکی منگیتر میرب نے راہیں جدا کرلیں، انسٹا سٹوری وائرل
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
عاصم نے سٹوری میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کاحق ہے’۔
عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں