پاکستانی سپرسٹار ہمایوں سعید نے اپنے جوان اور فٹ رہنے کا دلچسپ راز بتادیا
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم ‘لو گرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی پروموشن کے لیے دونوں سپر اسٹارز مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے انٹرویوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اداکار ہمایوں سعید ویسے تو 57 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن اپنی فٹنس کی وجہ سے وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔
فلم کی پروموشن کی ایک تقریب کے دوران اداکار سے ان کے فٹ اور جوان رہنے کا راز پوچھا گیا جس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ کیا میں آپ کو ابھی بابا نظر آرہا ہوں، جس پر شرکا ہنس پڑے۔اداکار نے کہا کہ ورزش کیا کریں، فٹنس کا خیال رکھیں اور لوگوں سے کڑنا، دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں اس سے آپ تندرست رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں