این سی سی آئی اے ملتان کی کاروائی، معروف ٹک ٹاکر فحش اور توہین آمیز مواد پر گرفتار
ملتان: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی بڑی کارروائی میں معروف ٹک ٹاکر شاہم شہزادی کو فحش، توہین آمیز اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، ملزمہ سوشل میڈیا پر مسلسل نازیبا زبان، گالیاں اور مذہبی و معاشرتی اقدار کے خلاف ویڈیوز شیئر کر رہی تھی۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے عورت ہونے کا سہارا لے کر سوشل میڈیا پر شرمناک اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی، جو معاشرے میں بگاڑ اور منفی رویوں کو فروغ دیتی ہے۔
ادارے کی جانب سے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور سخت سزا کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ایسے عناصر کے لیے واضح مثال قائم ہو سکے۔
این سی سی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد کی فوری نشاندہی کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں