سلمان خان کی راکھی بہن خطرناک حادثے کا شکار
بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا خطرناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔
شویتا نے اسپتال سے اپنی چند تصاویر اور حادثے سے متعلق تفصیلات انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
شویتا روہیرا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ زندگی حیران کن واقعات سے بھری پڑی ہے، ایک لمحے آپ ’کل ہو نہ ہو‘ گنگنا رہے ہوتے ہیں اور دوسرے ہی لمحے زندگی ایک موٹر سائیکل آپ کے لیے بھیج دیتی ہے، میں نے خود کو چلنے کے بجائے اڑتے ہوئے پایا، اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا ہے کہ ٹوٹی ہڈیاں، زخم اور کئی گھنٹے بستر پر لیٹنا میری فہرست میں شامل نہیں تھا لیکن شاید قسمت نے سوچا کہ مجھے صبر کرنے کی ضرورت ہے۔
شویتا روہیرا نے مزید لکھا کہ سچ یہ ہے کہ کبھی کبھی زندگی ہمیں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے توڑ دیتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شویتا روہیرا سلمان خان کی منہ بولی بہن ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
یاد رہے کہ شویتا روہیرا کی شادی 2014 کے آخر میں بالی وڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی تاہم ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربنڈا سے شادی کرلی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں