شبیر جان کی بیٹی اداکارہ یشمیرا جان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
یشمیرا جان آج کل ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یشمیرا جان کی ہدایت کار و اداکار یاسر نواز کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
یاسر نواز اس وائرل ویڈیو میں یشمیرا جان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’غیر‘ اداکارہ کا آخری ڈرامہ ہے کیونکہ ان کا نکاح ہو چُکا ہے۔
View this post on Instagram
جس کے بعد یشمیرا جان ویڈیو میں یاسر نواز کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ کہتی ہیں کہ میں اداکاری اس لیے چھوڑ رہی ہوں کیونکہ شادی کے بعد میں بس اپنی اعلیٰ تعلیم اور گھر کی ذمے داریوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔
اُنہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری جس خاندان میں شادی ہوئی ہے ان کی معاشی صورتِ حال بہت اچھی ہے تو مجھے کام کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں