کیری واشنگٹن کو ہالی وڈ واک آف فیم اسٹار مل گیا
مشہور اداکارہ کیری واشنگٹن کو ہالی وڈ واک آف فیم پر 2,796واں اسٹار دیا گیا۔ ہالی وڈ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے انہیں یہ اعزاز ان کے ٹی وی شوز جیسے اسکینڈل، کانفرمیشن اور لٹل فائرس ایوری وئیر میں شاندار کارکردگی پر پیش کیا۔
تقریب سے خطاب میں 47 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو اپنے لیے شاندار لمحہ قرار دیا ۔ کیری واشنگٹن نے جمیکا سے امریکا ہجرت کی تھی ۔ اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے ماموں نیویارک کے سمپسن اسٹریٹ سے لاس اینجلس گھومنے آئے تھے ، واک آف فیم پر ایک ایسے اسٹار کے ساتھ تصویر بنائی جس پر ان کا خاندانی نام موس لکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:برٹنی اسپیئرز کی طلاق کا 7 ماہ بعد حتمی فیصلہ،قانونی طور پر سنگل قرار
کیری نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے خواب دیکھنا سکھایا۔ اور آج ہم یہاں ہیں۔ ماں، باپ، کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟ ایک حقیقی اسٹار! آپ نے جو خواہش کی تھی، وہ پوری ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں