لیڈی گاگا ریو ڈی جنیرو میں فری کنسرٹ کریں گی

مشہور پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا 3 مئی 2025 کو برازیل کے معروف کوپاکابانا بیچ پر ایک مفت کنسرٹ کریں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ کنسرٹ سیلیبریشن مئی کے تحت ہو گا، جس کا مقصد شہر میں عالمی شہرت یافتہ ستاروں کو مدعو کرکے مقامی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

اگرچہ لیڈی گاگا کے نمائندوں اور ان کی ریکارڈ لیبل یونیورسل میوزک نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا، تاہم ذرائع نے بتایا کہ یہ کنسرٹ یقینی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

گزشتہ مئی میں میڈونا کے اسی مقام پر ہونے والے مفت کنسرٹ کیا جس میں تقریباً 1.6 ملین مداحوں نے شرکت کی ۔ کوپاکابانا بیچ پر اس سے قبل ہونے والے رولنگ اسٹونز، راڈ اسٹیورٹ اور لینی کراوٹز جیسے مشہور فنکار بھی کنسرٹ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے