یوئیفا ویمنز یورو 2025 کے لیے ماسکوٹ کی رونمائی
سینٹ برنارڈ نسل کے پپی میڈلی نے جنیوا میں یوئیفا ویمنز یورو 2025 کے سرکاری ماسکوٹ کے طور پر اپنی پہلی جھلک پیش کی ۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے سال جولائی میں سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔
میڈلی کا نام میڈلین بول کے نام پر رکھا گیا ہے ، میڈلین بول ایک پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 1965 میں فٹبال کا لائسنس حاصل کیا۔ میڈلین بول نے کہا کہ وہ انتہائی فخر محسوس کر رہی ہیں اور یہ ان کے 60 سالہ فٹبال کیریئر کا بہترین اعتراف ہے۔
میڈلی کی جھلک دیکھنے آئی شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی ۔ انہوں نے میڈلی کے ساتھ فٹبال کھیل کر خوشی کا اظہار کیا۔ میڈلی نے اپنے پرستاروں کے ساتھ لیمن جھیل کے کنارے چہل قدمی بھی کی۔ سوئٹزرلینڈ کے مشہور سینٹ برنارڈ نسل کے کتے عموماً الپائن علاقوں میں لوگوں کو بچانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں