کوریا کے ایوارڈ شو میں کےپاپ گروپ سیونٹین نے میدان مار لیا

کوریا کے میوزک ایوارڈز MAMA میں K-pop گروپس Seventeen اور Aespa نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ جاپان کے شہر اوساکا میں سجے ایوارڈ شو میں Seventeen نے آرٹسٹ آف دی ایئر اور البم آف دی ایئر کے بڑے اعزازات جیتے ۔ سیونٹین کو ان کے البم Seventeenth Heaven پر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ دوسری جانب مقبول گرل بینڈ Aespa نے اپنے ہٹ گانے سپرنوا کے لیے سانگ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔تقریب کا سب سے حیران کن لمحہ اس وقت آیا

جب بگ بینگ کے جی ڈریگن ، ٹے ینگ اور ڈائی سنگ نے ایک ساتھ اسٹیج پر پرفارم کیا ۔ یہ بینڈ 2006 میں ڈیبیو کے بعد K-popکا ایک اہم حصہ رہا اور طویل وقفے کے بعد واپس آیا۔

یہ بھی پڑھیں:اے آر رحمان کے بعد ان کی گٹارسٹ کی طلاق کی پوسٹ پر مداحوں کے تبصرے

بینڈ نے اپنی علیحدگی کی وجہ فوجی خدمات اور ایک رکن کے قانونی مسائل بتائی تھیاس سال ایم نیٹ ایشین میوزک ایوارڈز پہلی مرتبہ دو ممالک ، امریکا اور جاپان میں منعقد کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے