دلجیت نے ابوظبی کی شیخ زاید مسجدکے دورے کی ویڈیو قصیدہ بردہ شریف کےساتھ شیئرکردی
بالی وڈ کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ابوظبی کی شیخ زاید جامع مسجد کے دورے کی ویڈیو قصیدہ بردہ شریف کےسا تھ شیئر کردی۔
دلجیت دوسانجھ نے ابوظبی کے دورے کے موقع پر شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا۔
بالی وڈ گلوکار نے مسجد کی طرز تعمیرکا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
https://www.instagram.com/reel/DCJgPkrtHcc/?utm_source=ig_web_copy_link
دلجیت دوسانجھ نے شیخ زاید جامع مسجد کے اپنے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں خوبصورتی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف کا استعمال کیا گیا ہے۔
ویڈیو کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد لائیک اور شیئر کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں