بیونسے 11 نامزدگیوں کے ساتھ گریمی ایوارڈز میں سرِفہرست
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بیونسے نے اس سال کے گریمی ایوارڈز میں 11 نامزدگیاں حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے ٹیلر سوئفٹ، چارلی ایکس سی ایکس اور بلی آئلش جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اس سال کے گریمی جیتنے والوں کا اعلان 2 فروری کو کیا جائے گا۔
پہلے ہی گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی 43 سالہ بیونسے کو البم "کاؤ بوائے کارٹر” کے لیے البم آف دی ایئر اور ان کے ہٹ گانے ٹیکساس ہولڈ ایم کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر کی نامزدگیاں حاصل ہوئیں ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ بہترین کنٹری البم اور بہترین میلوڈک ریپ پرفارمنس کی بھی امیدوار ہیں۔
البم آف دی ایئر کی کیٹیگری میں بیونسے کے کاؤ بوائے کارٹر کا مقابلہ ٹیلر سوئفٹ کے دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ ، بلی آئلش کے ہٹ می ہارڈ اینڈ سوفٹ سمیت دیگر سے ہو گابلی آئلش نے سات نامزدگیاں حاصل کیں جن میں ریکارڈ آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر اور بہترین پاپ ووکل البم شامل ہیں ۔ چارلی ایکس سی ایکس بھی گریمی ایوارڈز کیلیے سات نامزدگیاں کی ہیں ۔
نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری میں سبرینا کارپینٹر کو ان کے گانے پلیز پلیز پلیز کے لیے سانگ آف دی ایئر سمیت پانچ نامزدگیاں ملیں ۔ چیپل روئن نے بھی چھ نامزدگیوں کے ساتھ بہترین نئے آرٹسٹ کی دوڑ میں جگہ بنائی ہے۔ٹیلر سوئفٹ نے بھی اس سال گریمی میں چھ نامزدگیاں حاصل کی ہیں ۔
پوسٹ میلون کے ساتھ ان کے گانے فورٹ نائٹ کو ریکارڈ آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر کیلیے نامز کیا گیا ہے۔مرد فنکاروں میں کینڈریک لامار اور پوسٹ میلون سات نامزدگیوں کے ساتھ آگے ہیں ۔گریمی ایوارڈز کے لیے ووٹنگ میں ریکارڈنگ آرٹسٹ ، رائیٹر ، کمپوزرز، پروڈیوسرز، مکسنگ انجینیئرز اور دیگر صنعت کے ماہرین حصہ لیتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں