پیڈنگٹن وزٹس پیرو، ایڈونچر کا شاندار آغاز
برطانیہ میں ایڈونچر سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم "پیڈنگٹن وزٹس پیرو” کی نمائش جاری ہے۔ اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ پیڈنگٹن کے مداحوں کے لیے برطانیہ اور آئرلینڈ بھر میں 23 منفرد مجسمے نصب کیے گئے ہیں۔
یہ مجسمے مختلف اہم مقامات پر موجود ہیں، جو جان اوگروٹس سے لے کر لندن تک پھیلے ہوئے ہیں۔یہ دلکش مجسمے لندن کے مشہور مجسمہ ساز اسٹوڈیو 3D Eye Ltd نے تخلیق کیے ہیں، تاکہ نئی فلم "پیڈنگٹن اِن پیرو” کی ریلیز کو یادگار بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں