اسپیکر سردار ایاز صادق سے ایتھوپیا کے سفیرڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال۔اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیرکا کہنا تھا کہ ایتھوپیا ایک پارلیمانی جمہوریت ہے،ایتھوپیا اپنے خطے میں علاقائی امن و استحکام کی لئے اہم کردار ادا کررہاہے
ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے،دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایتھوپیا کا سفارت خانہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے، پاکستان لک افریقہ پالیسی کے تحت ایتھوپیا سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے، دونوں ممالک میں تجارت، صنعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں