امریکہ ، پاکستان معاشی معاملات میں دوست ، تعلقات مزید بہتر بنائیں گے، اسکاٹ اربوم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے شرکت کی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے انکا استقبال کیا۔
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے دورے کے موقع پر روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ میرا مقصد پاک امریکہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ایکسچینج پروگرام سمیت ہیلتھ کئیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
تقریب سے چیئرپرسن پی ایس ایکس ڈاکٹر شمشاد اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایس ایکس میں نئے ائڈیاز کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ یہاں شریعہ کمپلائنز کا کام شروع کر دیا ہے ۔ اسکی وجہ سے مارکیٹ میں کیپیٹل اور سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کے رول اوور سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے