ملائیشین وزیر اعظم 2 اکتوبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم دو اکتوبر سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم 2 سے4 اکتوبر تک پاکستان میں موجود ہوں گے ۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ وزراء، نائب وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے وسیع ایجنڈے پر بات کریں گے ۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، رابطوں، توانائی، زراعت ودیگر شعبوں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔فریقین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات کریں گے۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ، ثقافت اور عقیدےمیں جڑے مضبوط تعلقات ہیں۔

یہ دورہ پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے