خواجہ عمران نذیر کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات،دو طرفہ امورپرتفصیلی تبادلہ خیال

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے یو ایس قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز (Ms Kristin K Hawkins) سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال، باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور بھی زیر بحث آئے۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرخواجہ عمران نذیر نے یو ایس قونصل جنرل کو پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے حوالہ سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں پُرعزم ہے۔صوبے میں سینکڑوں ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نےے مزید کہا کہ مارچ 2025 تک 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 سے زائد رورل ہیلتھ سنٹرز کی ریویمپنگ مکمل ہو جائیگی،ہسپتالوں کی ریویمپنگ کے بعد عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے