وزیراعظم شہباز شریف کی چین میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے بھی شہباز شریف کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جو پاکستان اور ان ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔اجلاس سے قبل منعقدہ استقبالیہ میں بھی چینی صدر اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے