ایرانی صدر کا وزیراعظم کو فون، مشکل وقت میں پاکستان کو ہرممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش
اسلام آباد ( ریحان خان ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے جانی مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب سے جاں بحق افراد کےلیے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔
ایرانی صدر مسعود نے وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سےاظہارِیکجہتی بھی کیا اور کہاکہ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمدردی کے پیغام پرشکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کےٹیلی فون پرسوشل میڈیا پربیان میں کہا کہ ایران کی حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی صدر سے تیانجن چین میں ایس سی او سمٹ کےدوران ملاقات کا منتظر ہوں۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کو ایران کے سپریم لیڈر کےلیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں