پاکستان اورسپین کا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سپین کے سینیٹ کے رکن وِسنٹے ازپیترتے پریز نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورسپین کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے سینیٹر پریز کی پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسپین کے سینیٹر نے اسحاق ڈار کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں